پنجاب ٹیچرز یونین کا18اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان یونائیٹڈ ٹیچر کونسل نے19اپریل کی ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پنجاب ٹیچرز یونین کا18اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین نے 18اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ‘مطالبات کی منظوری تک(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
جاری رکھا جائے گا ‘ اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کااجلاس صوبائی صدر سجاد اکبر کاظمی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ‘ اجلاس میں سجاد اکبر کاظمی اور رانا الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ہر بار مطالبات تسلیم کرنے کے بعد مکر جاتی ہے ‘ اب اساتذہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ‘ سکیل اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات منوا کر دم لیں گے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات تسلیم ۔دریں اثناء یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے مرکزی عہدیداران محمد اجمل شاد صدر ایس ای ایس، رشید احمد بھٹی صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن، اللہ رکھا گجر صدر پی ٹی یو ،محمد اسلم گجر صدر سکول ایجوکیشن سروس ، اللہ بخش قیصر صدرپی ٹی یو، محمد اشفاق نسیم صدر ایم سی ٹیچرز یونین ،حافظ عبدالناصر سابقہ صدر ایس ایس اے ، محمد اختر کنوینریو ٹی سی لاہور، طارق محمود کنوینریو ٹی سی پنجاب ، حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ اور کاشف شہزادچوہد ری سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب نے کہا ہے کہ وہ ایجوکیٹرز جنہوں نے وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں ریگولر ہونا تھا لیکن ضلعی تعلیمی افسران کی نااہلی کی وجہ سے انہیں ریگولر نہیں کیا گیا ۔ ان کا تین سالہ کنٹریکٹ اپریل میں ختم ہو چکا ہے ‘ان کی تنخواہیں اس ماہ بند ہو جائیں گی اور پنجاب بھر میں تقریباٌ 10 ہزار ایجو کیٹرز کے گھرانوں میں معاشی ابتری ہو گی ۔ اساتذہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا حکومت پنجاب فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ضروری احکامات جاری کرے‘ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے اجلاس میں 19 اپریل کواساتذہ کی احتجاجی ریلی از مسجد شہدا تا دفتر وزیر اعلی پنجاب لاہور کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ٹیچرز دھرنا اعلان