اندھے قتل کا سراغ، بیوی نے خاوند کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفنا دیا

اندھے قتل کا سراغ، بیوی نے خاوند کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تلمبہ(نمائندہ پاکستان) اندھے قتل کا سراغ مل گیا، بیوی نے خاوند کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفنا دیا تفصیل کے مطابق تلمبہ کے رہائشی چار بچون کے باپ جو دفتر سب تحصیل دار میں ملازم تھا ، ایک ماہ قبل مقتول کی بیوی زاہدہ پروین نے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
تھانہ تلمبہ میں درخواست گزاری اور الزام لگایا کہ نا معلوم افراد نے میرے خاوند کو اغوا کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ سردار محمد افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمہ زاہدہ پروین نے ایک ماہ قبل اپنے خاوند کے اغوا کی درخواست گزاری جس پر میں نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول کا موبائل ڈیٹا اور مخبر کی رپورٹ پر مقتول تنویر حسین کی بیوی زاہدہ پروین پر سک ہوا اور دوران تفتیش ملزمہ زاہدہ پروین نے اپنے خاوند کو لوہے کے راڈ اور کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ خاوند کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے اپنی چھوٹی بہن شازیہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں گڑھا کھود کر نعش کو دفنا دیا۔ ملزمہ زاہدہ پروین نے بتایا کہ میرا خاوند تنویر حسین میری چھوٹی بہن شازیہ کو چھیڑتا تھا اور فاحشہ عورتوں کو گھر میں لاتا تھااس رنجش پر میں نے اپنے خاوند کو قتل کیا۔ پولیس تھانہ تلمبہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ روانہ کر دیا ہے اور ملزمہ زاہدہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
اندھا قتل