کرنٹ لگنے سے بچہ، ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، نوجوان خودکشی کر لی

کرنٹ لگنے سے بچہ، ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، نوجوان خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، چوک سرور شہید، خانیوال، دائرہ دین پناہ، رحیم یارخان، شادن لنڈ (کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے سے 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔ اس سلسلے میں ملتان ، چوک سرور شہید سے کرائم رپورٹر ، نامہ نگار کے مطابقچوک سرور شہید فقہ جعفریہ کے ساببق صدر اور کربلا کمپلیکس کے متولی ملک مداح حسین کا 20سالہ بیٹا ثقلین عباس بی زیڈ یو میں بی ایس سوشیالوجی آخری سمسٹر کا طالب علم تھا ۔ مزکور رات تقریباََ 2بجے یونیورسٹی سے سیداں والے بائی پاس ملتان اپنے بھائی کو ملنے آیا ۔ موٹر سائیکل پر واپس جاتے ہوئے سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث ثقلین عباس موقع پر دم توڑ گیا ۔ ریسکیو 1122نے گھر اطلاع دی اور لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ۔ ثقلین عباس فٹبال کا بہت اچھا کھلاڑی تھا ۔ 20سالہ نوجوان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابقنواحی علاقہ ککڑ ہٹہ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے 12سالہ بچہ محمد وقاص جاں بحق ہو گیا۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابقدائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ بنگلہ ہنجرائی کے رہائشی کاشتکارحافظ محمدرمضان چانڈیہ کا19سالہ بیٹاحافظ محمدعرفان جوہاکی سپرپل سے ریت کاڈمپرلوڈکرکے آرہاتھاکہ پل پاڑہ پرڈمپرالٹنے سے حافظ محمدعرفان نیچے آکرموقع پرجاں بحق ہوگیاجسکی نمازجنازہ3بجے بنگلہ ہنجرائی پراداکرنے کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔حادثہ کاشکارنوجوان کی15دن بعدشادی کی تاریخ طے ہوناتھی۔رحیم یار خان سے سٹی رپورٹر کے مطابقگزشتہ روز ٹف ٹائل سے لوڈ منی ٹرک باغو بہار کے علاقہ میں لایا گیا اسی دوران ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث جگہ ہموار نہ ہونے کے نتیجہ میں ٹف ٹائل سے لوڈ منی ٹرک بے قابوہوکر الٹ گیا جس کی نتیجہ میں ٹرک پر سوار کنڈیکٹر چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والا 20سالہ ار سلان ٹرک کے نیچے دب گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور اور دوکان مالک دونوں گرفتاری کے خوف سے موقع سے فرارہوگئے۔ گزشتہ روز صادق آباد کے رہائشی28سالہ عمران کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 28 سالہ عمران نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں تھیں جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔ شادن لنڈ سے نامہ نگار کے مطابق چا ہ در وا لا بستی را نجھا کے رہا ئشی محمد اشر ف نتھوا نی کا 10 سا لہ بچہ ٹریکٹر ٹرا لی کے پیچھے لٹکتے ہو ئے جب ٹریکٹر ٹرا لی انڈس ہا ئی وے پر پہنچی تو بچے نے اُتر نے کے لئے چھلا نگ لگا ئی تو رو ڈ پر سا منے سے آ نے وا لے ٹر ک نے ٹکر مار دی جس سے بچہ دو ر جا گرا اور مو قع پر ہلا ک ہو گیا ریسکیو 1122 و پٹر و لنگ پو لیس شا د ن لُنڈ مو قع پر پہنچ گئیں جبکہ ٹر ک ڈرا ئیور محمد ار شد جموا نی ٹر ک چھو ڑ کر فرا ر ہو گیا۔