عمران خان سے عمر زاخیل وال کی ملاقات،پاک افغان مذاکرات کی بحالی پر اتفاق

عمران خان سے عمر زاخیل وال کی ملاقات،پاک افغان مذاکرات کی بحالی پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان میں متعین ا فغان سفیر عمر زاخیل وال نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں پاک افغان تعلقات پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں پاک افغان مذاکرات کی بحالی کی اہمیت و افادیت پر مکمل اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ دونوں حکومتوں کو گفت و شنید سے معاملات سلجھاؤ کی جانب لے کر جانے چاہئے ۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے پاکستان میں پھنسے افغانوں کی واپسی کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔سرحد کی دونوں طرف کھڑے ٹرکوں اور قیمتی سامان تجارت کی آمد و رفت کے حوالے سے فوری حکمت عملی بھی ناگزیر ہے۔