عمران خان جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں،مریم نواز

عمران خان جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب،احتساب کا شور(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
مچانے والوں کااپنا دامن داغدار ہے۔ عمران خان جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ (شعبہ خواتین) ملتان ڈویژن کی آرگنائزر سمیرا اقبال خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ہمارے خاندان کا ایک بار نہیں درجنوں بار احتساب ہوا ہے لیکن مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد احتجاج کی دھمکیاں دینے والوں کو شرمندگی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔