سرچ آپریشن میں 2مشکوک افراد گرفتار، 135گھروں کی بائیو میٹرک تصدیق

سرچ آپریشن میں 2مشکوک افراد گرفتار، 135گھروں کی بائیو میٹرک تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ جلالپور اور صدر جلالپور کے علاقے بغل والا اور مانک والا میں سرچ آپریشن کیا گیا۔2 مشکوک افراد گرفتا ر 40لیٹر شرب برامد کر لی گئی۔ آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، جبکہ اس دوران میں 135گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تاکہ عوام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے خود کو بچاتے ہوئے پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور جرم کوختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،170افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔