دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان17روز بعد نشتر میں دم توڑ گیا
ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہونے والا 38 سالہ شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا بتایا جاتا ہے کہ صدر شجاع(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
آباد جلال پور کھاکھی کا رہائشی شاکر حسین ولد محمد حسین 17 روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا اور اس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا متعلقہ پولیس نے نعش سردخانہ منتقل کرکے متعلقہ پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔