مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنیکا مطالبہ
بہاولپور ( بیورورپورٹ) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس میں بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کیا جائے۔