ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانیکی آج آخری تاریخ

ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانیکی آج آخری تاریخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار) ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے کاغذات جمع کرانے کی آج 9دسمبر 2016کو آخری تاریخ ہے ضلع کونسل کے انتخابات کیلئے ریٹرننگ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
آفیسرو ڈویڑنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویڑن سعدیہ مہر کے آفس واقع ایم ڈی اے چوک بوسن ٹاون میں امیدوارں سے کاغذات نامزدگی آج 9دسمبر جمعہ کو سہ پہر 4بجے تک کاغذات جمع کرائے جا سکتے ہیں ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کونسل کے چئیرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کی طرف سے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی 10اور 11دسمبر کو ہوگی کاغذات مسترد کئے جانے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپیل 14دسمبر کو ایپلٹ اتھارٹی اپیل کا فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی 16دسمبر کو کاغذات واپس لینے اور امیدواروں کی حتمی فہرست اور نشان الاٹ ہوں گے جبکہ 22دسمبر 2016کو پولنگ ہوگی۔