کمال تھہیم قتل کیس،خاوند نے خاتون کو جلانے کا اعتراف کرلیا

کمال تھہیم قتل کیس،خاوند نے خاتون کو جلانے کا اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(نامہ نگار)جہان خان موضع کمال تھہیم خاتون قتل کیس،خاوند نے بھابھی اور بھائی کی مدد سے خاتون کو جلا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیاتفصیل کے مطابق نواحی علاقہ موضع(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
کمال تھہیم کھلڑی کھوہ پر قتل کی لرزہ خیز واردات کے ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔مقتولہ صدف کو اسکے خاوند محمد یوسف نے بھائی عبدالرزاق گورچھہ اور بھابھی تاجومائی سے مل کر تشدد کے بعد آگ لگا کرقتل کیا۔پولیس تھانہ صدر نے خانسر چوکی پولیس کے استغاثہ پر ملزمان محمد یوسف اور عبدالرزاق پسران غلام صدیق تاجو مائی زوجہ عبدالرزاق کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیششروع کردی۔مزید انکشافات میں بات سامنے آئی ہے کہ محمد یوسف نے صدف عرف مسکان کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں صوبہ کے پی کے کے علاقہ سے خرید کرکے شادی کی تھی۔ پہلے3بیویوں میں سے کوئی بھی زیادہ عرصہ تک اسکے پاس نہ رہ سکی تھی۔
بیوی قتل