جنوبی پنجاب کو مخصوص کوٹہ سے کم بجلی فراہم، سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے صارفین اذیت میں مبتلا

جنوبی پنجاب کو مخصوص کوٹہ سے کم بجلی فراہم، سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے صارفین اذیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار) وزارت پانی و بجلی جنوبی پنجاب کیلئے مخصوص کردہ کوٹہ کی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ خطے کے بجلی صارفین بالخصوص گھریلو صارفین 100فیصد ادائیگی کے باوجود اپنے حصے اور کوٹہ کی بجلی سے محروم ہیں۔ موسم سرما میں موسم گرما والا لوڈشیڈنگ شیڈول (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
برقرار رکھا جا رہا ہے۔ جس سے صارفین بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ دفاتر میں متعین اور ادارے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں جنریٹرز سے متبادل بجلی حاصل کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اضافی اخراجات بھی صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ دریں اثناء گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ دن بدن بڑھنے لگا جس کی وجہ سے تاجر اور گھریلو خواتین اور عام طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو نے لگا جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں غلام محی الدین، نثاراحمد، علی رضا، دلشاد احمد ، آفتاب مجید، محمدیوسف ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی غیر لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔