میپکو ریجن میں ناقص میٹریل سے بنے سیمنٹ کے کھمبے موت کے پیامبر
ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو ریجن میں سیمنٹ کے پولز کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ناقص میٹریل سے بنے سیمنٹ کے پولز گرنے سے حادثات ہو رہے ہیں ۔ میپکو انتظامیہ کا رحجان سیمنٹ کے پولز کی جانب ہے۔خصوصاً نواحی علاقوں میں جہاں پانی ہوتا ہے ۔ سیمنٹ کے پولز جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ مرمت کے کام کے سلسلے میں لائن مین پول پر چڑھتے ہیں تو پول کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
گرنے کے خدشے سے دوچار ہوتے ہیں ۔ وہ سیڑھی لگاتے ہیں تووزن کے باعث کھوکھلے کھمبے گرجاتے ہیں جو لائن مین کی ہلاکت وزخمی ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔ میپکو ریجن میں اب تک متعدد میپکو اہلکار کنکریٹ کے پول گرنے کے باعث جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل میپکو سب ڈویژن گارڈن ٹاؤن کا لائن مین حق نواز بھی ناقص میٹریل سے بنے سیمنٹ کے پولز کے باعث زندگی کی بازی ہار چکا ہے۔حق نواز مرمت کے کام کے لئے جونہی سیڑھی لگا کر پول پر چڑھا تو کھوکھلا کھمبا اس کا وزن برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیااور لائن مین حق نواز کھمبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ اس کے بعد حکام کی طرف سے اس واقعہ پر افسوس کیا گیا اور انکوائری کا حکم دیا گیا مگر پھر معاملہ ٹھنڈا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کے چکر میں ناقص میٹریل سے بنے سیمنٹ کے پولزخریدے جاتے ہیں جو نہ میپکو اہلکاروں بلکہ شہریوں کے جانی نقصان کا بھی سبب بن رہے ہیں ۔ اس سے قبل سیمنٹ کے پولز میں ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندہی ہو چکی ہے مگر فرضی انکوائری کا حکم دے دیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد پھر معاملہ دب جاتا ہے ۔اگر میپکو انتظامیہ 5سال کے دوران ناقص میٹریل سے بنے سیمنٹ کے پولز سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے تو خوفناک حقائق سامنے آئیں گے کیونکہجگہ جگہ نصب سیمنٹ کے ہزاروں پولز خستہ حالت میں ہیں ۔ کئی کھمبے ٹیڑھے ہو چکے ہیں ۔ان کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں ۔میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری اس صورتحال کا نوٹس لے کر اقدامات کریں۔