تھانہ نیو ملتان کے علاقہ حسن آباد میں قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کا سرچ آپریشن، 8مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد
ملتان (وقائع نگار) تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ روز مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
اس دوران 8افراد کو حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے 4عدد اسلحہ بھی برآمد کیا۔ حسن آباد کے علاقے میں داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا۔ کڑی ناکہ بندی کی گئی۔ ہر آنے اور جانے والے افراد کی چیکنگ اور کوائف کی مکمل پڑتال کرنے بعد ہی جانے دیا گیا۔ مذکورہ سرچ آپریشن حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر کیا ہے۔ مذکورہ آپریشن میں پولیس، جے ٹی ٹی اور حساس اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔