تاندلیانوالہ شوگر مل کے آگے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا

تاندلیانوالہ شوگر مل کے آگے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) کسان بورڈ کے زیر اہتمام تاندلیانوالا شوگر مل کیسامنے غیر معینہ مدت کے لیئے آ ج دھرنا دیا جائیگا شوگر مل مالکان کاکسانوں کا استحصال بند کرنے تک دھرنا جاری رہیگا ہزاروں کسانوں کی شرکت متوقع ۔میاں احسان دھنوتر صدر کسان بورڈ مظفر گڑھ جنرل سیکرٹری مہر خالد محمود جانگلہ نے صدر کسان بورڈ یونین کونسل شاہ جمال سید راشد گیلانی کے ہمراہ پریس (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

کانفرنس میں بتایا کہ آ ئے روز فنی خرابی کے بہانے مل بند کر دینے،کم ریٹ پر گناخریداری اور نا جائز طور پر وزن میں کٹوتی کرنے اور کسان کی بجائے بروکر سے کم ریٹ پر گنا خریداری کرنے جیسی مل کی پالیسیوں سے تنگ آ کرکسان بورڈ نے تاندلیانوالا شوگر مل کے سامنے آ ج صبح 11بجے سے دھرنا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔