شجاع آباد بنک ڈکیتی، ریکارڈ یافتہ 20 سے زائد مشکوک افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)بنک ڈکیتی میں پولیس نے ریکارڈ یافتہ 20 سے زائدمشکوک افراد کو حراست میں لے لیاہے،دوسری طرف پولیس تاحال ملزموں کے خاکے تیار کر نے میں ناکام رہی ہے،ذرائع کے مطابق پولیس نے بنک کے سیکیورٹی گارڈز سمیت 6 اہلکاروں کو تین روز سے حراست میں رکھا(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
ہواہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق عملہ کے ملوث ہونے کا ایک اوراہم ثبوت سامنے آیا ہے کہ کوئی بھی واردات کر نے والے ملزموں کے خاکے تیار کرا نے کیلئے تعاون نہیں کررہا، تما م افراد کا کہناہیکہ ملزموں نے گن پوائینٹ پر انکو سر نیچے رکھنے پر مجبور کئے رکھا اس لئے وہ کچھ نہیں بتا سکتے، بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم کا خاکہ تیار کرایا گیا تھا تاہم وہ بھی نامکمل بنا تھا۔جن ریکارڈ یافتہ ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں دیگر اضلاع کے افراد بھی شامل ہیں۔