ملتان میں دھند کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی بڑھ گئی‘ معمولات زندگی متاثر
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان میں حالیہ بارشوں کے بعد دھند کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اس ضمن (بقیہ نمبر67صفحہ12پر )
میں ملتا ن سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ رو ز دھند چھائی اور مطلع جزوی ابر آلود رہا جس کے باعث سردی بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے ہیں اس ضمن میں موسم سرد ہونے سے گرم ملبوسات ، خشک میوہ جات ایل پی جی ،سمیت سردی کی شدت سے بچاؤ کی دیگر اشیاء کی طلب بڑھ گئی ہے محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
دھند