شناختی کارڈ کی تجدید اورگم شدہ کارڈ کے اجراء کیلئے نادرا کیاسک سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ
ملتان (خصوصی رپورٹر ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریش اتھارٹی نادرا کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تجدید اور گم شدہ شناختی کارڈ کے دوبارہ اجراء کیلئے شہری حدود میں کیاسک سنٹر قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ‘ جن کے تحت (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
صارفین کو ایزی پیسہ اور یو بی ایل اومنی پیسہ کی طرز قومی شناختی کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ۔ صارفین بڑے نادرا مراکز پر رش کی صورت اور انٹری اوقات کے بعد بھی قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ان کیاسک سنٹرز سے رجوع کر سکیں گے ۔ اس حوالے سے نادرا سٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے جس کے بعد نادرا کیاسک سنٹرز کے قیام کا آغاز کیا جائیگا ۔