پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا نصرت کالونی،گلزیب کالونی میں سرچ آپریشن،90افراد کی بائیو میٹرک تصدیق،2مشکوک افراد گرفتار
ملتان(وقائع نگار)پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
گزشتہ روز تھانہ کینٹ اور شاہ شمس کے علاقے نصڑت کالونی اور گلزیب کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی گئی۔ہر آنے جانے والے افراد کی مکمل تصدیق ہونے کے بعد جانے دیا گیا،اس سرچ آپریشن کے دوران90کے قریب افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی جبکہ دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔جن کو متعلقہ تھانوں کے حوالے قانونی کارروائی کیلئے کیا گیا۔