بس اور ٹرالر میں تصادم،خاتون ہلاک،2افراد زخمی،ٹرالر ڈرائیور فرار
دنیا پور(نامہ نگار)بس اور ٹرالر میں تصادم اور ایک خاتون ہلاک دو شدید زخمی تفصیل کے مطابق لودھراں خانیوال سپر ہائی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
وے پر چک28ایم کے قریب خانیوال سے لودھراں کی جانب جانے والی بس نمبر9276ایف ڈی او کو عقب سے آنے والے ٹرالر 1624ای پشاور نے اسے اوور ٹیک کرتے ہوئے سائیڈ ماردی جس کے نتیجے میں بس میں سوار مسافر خاتون نذیر مائی زوجہ حبیب انصاری سکنہ گوگڑاں جاں بحق ہوگئی جبکہ ثمینہ بی بی اور نذیر اختر نامی دو مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ٹرالر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس تھانہ صدر نے دونوں گاڑیاں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔
خاتون ہلاک