ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی، زکریا ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچی
ملتان(جنرل رپورٹر)کراچی سے آنے والی زکریا ایکسپریس مظفر آباد کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین مظفر آباد سٹیشن کے قریب پہنچی تو اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی لائن میں پھنسی ہوئی تھی ۔ٹرین ڈرائیور نسیم امتیاز نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے ہنگامی بریک لگا کر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
گاڑی روک لی۔ جس سے ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ریلوے پولیس اور آئی اوڈبلیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر لائن کلےئر کرائی ۔جس کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔
زکریا ایکسپریس