نومنتخب سینئر وائس چیئرمین گردھاری لعل کو زرداری لعل کہہ کر پکارنے پر پی سی جی اے اجلاس میں قہقہے بلند ہو گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں اس وقت قہقہے بلند ہو گئے جب سابق چےئرمین مختار احمدبلوچ نے اپنی تقریر کے دوران نو منتخب سینئر وائس چےئرمین گردہاری لعل کو زرداری لعل کہہ کر پکارا اور انہیں مبارکباد دی ۔ اسٹیج پر بیٹھے ایک سابق چےئرمین کی جانب سے نام کی تصحیح اور درستگی کروانے کی کوشش پر مقرر بضد رہے کہ زرداری لعل بھی ٹھیک ہے۔