عالمی یوم خوراک، متوازن غذا کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے واک، سیمینارز کا انعقاد
ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) عالمی یوم خوراک کے موقع پر گذشتہ روز اچھی ، متواز غذا کی اہمیت اجاگر کرنے اور فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کی معاشرے کو معیاری خوراک فراہمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگہی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کیلئے واکس اور سیمینارز کا انعقادکیا گیا ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاہے کہ متناسب غذائی اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے. اچھی خوراک کا براہ راست تعلق صحت کے ساتھ ہے. آلودہ اور غیرمتوازن خوراک بہت سی بیماریوں کا سبب بنتی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم خوراک کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نوٹریشن ، محکمہ خوراک پنجاب اور نیشنل الائنس فار سیف فوڈ کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان ریونیو زاہد اکرام ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان سفیان آصف اعوان ، ڈائریکٹر ناصر فلو رملز لاہور ، طارق سرور اعوان ، جی ایم پاپولر فلور ملز ندیم اسلم ، چوہدری محمد مزمل فوڈ انسپکٹر ، سیدندیم عباس ، اساتذہ ، ماہرین خوراک اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سعید اختر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو زاہد اکرام ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان آصف اعوان ، ڈائریکٹر ناصر فلور ملز لاہور طارق سرور اعوان ، جی ایم پاپولر فوڈز ندیم اسلم ، لیکچرار ڈاکٹر عامر اسماعیل نے بھی خطاب کیا. اور اس موقع پر فیکلٹی ممبران ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر احسن ستار ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر کاشف اکرم ، ڈاکٹر خرم افضل اور ڈاکٹر میمونہ امیر بھی موجود تھیں خانیوال سے بیورو نیوز کیمطابق حکومت پنجا ب کی ہدایت پر خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ او رمحکمہ خوراک کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جنا ح لائبریری ہال میں 'End Hunger, Achieve Food Security and Improve Hunger' کے موضوع پر سیمینار منعقد ا ہواجس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی تھے جس میں محکمہ خوراک ‘زراعت ‘تعلیم ‘سوشل ویلفےئر‘لائیو سٹاک ‘صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین ‘سیاسی سماجی کارکنان ‘صحافیوں اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔سیمینار سے بطور مہمان خصوصی اے سی ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی اور موسموں میں تبدیلیوں کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہونے کے خدشات کے پیش نظر خوراک میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے مربوط ‘پائیدار اور جدید خطوط پر انقلابی اقدامات بروئے کار لارہی ہے ‘عوا م کو ملاوٹ سے پاک صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے جبکہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ رولز اور فوڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہے بعدازاں ڈسٹرکٹ جناح لائبریری کمپلیکس سے ڈی سی آفس تک خوراک کے عالمی دن کے بارے آگاہی واک منعقدہوئی وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق خوراک کے عالمی دن کے حوالہ سے کے حوالے سے ریڈک کمپلیکس وہاڑی میں تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی علی اکبر بھٹی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ کھانے پینے کی عادات اورطرز زندگی میں تبدیلی بیماریوں کے پھیلاؤ کی ایک وجہ ہے سادہ اور قدرتی خوراک چھوڑ کر بازاری فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ حفطان صحت کے اصولوں کے پیش نظر قدرتی خوراک، پھل سبزیاں اور دودھ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خورا ک کی عوام تک رسائی کو یقینی بنائیں انہوں نے یہ بات آج یہاں ضلع کونسل ہال میں عا لمی یومِ خوراک سیمینیار سے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہی سیمینار کے مہمانِ خصو صی پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی طاہر امیر خاں غوری تھے سیمینار کا اہتمام ڈسٹرکٹ افسرِ خوراک محمد عبداللہ نے محکمہ خوراک کے زیر نگرانی کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین خود بھی متوازن خوراک استعمال کریں اور اپنے بچوں کی درست نشو ونما کے کے لئے وٹامن سے بھر پور غذا کو یقینی بنائیں سیمینار سے ڈ ی ایف سی محمد عبداللہ ، سی ای او تعلیم میاں محمد اسما عیل، ڈاکٹر الطاف احمد خان، افسر زراعت ملک محمد ظفر، افسرانِ میاں عبد الرزاق خدیجہ جبیں ، ہاشم ابنِ علی، ظہور بھٹی اور حافظ شیر محمد نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں اے ڈی سی آر عارف ضیا نے خوراک کی اہمیت اجا گر کرنے لئے ایک واک کی قیادت کی۔ واک ضلع کونسل سے شروع ہوئی اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کیمطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب کی پالیسی کے مطابق ہر فردکو ملاوٹ سے پاک، صاف، صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ خوراک کے زیر انتظام سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک آگاہی سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری تنویر وڑائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی اعجاز نواز، ڈائریکٹر ریسرچ ایگریکلچر ڈاکٹر منظور حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالرزاق، اسسٹنٹ کنٹرولر فوڈ فرخ شہزاد، صنعت کار محمود مجید، سول سوسائٹی کے اراکین اور محکمہ خوراک حکومت پنجاب کے ملازمین و افسران شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ضرورت سے زائد میسر خوراک کے حامل افراد کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ وہ اللہ کے دیے ہوئے رزق میں دوسروں کا خیال بھی رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص غذا ،خوراک کی کمی، بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے ہر ذی شعور کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔سیمینار سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری تنویر وڑائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی اعجاز نواز، ڈائریکٹر ریسرچ ایگری کلچر ڈاکٹر منظور حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالرزاق، اسسٹنٹ کنٹرولر فوڈ فرخ شہزادنے بھی اظہار خیال کیابعدازاں سرکٹ ہاؤ س سے دوبئی چوک تک ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کیمطابق . حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں خوراک کا عالمی دن منایاگیا . علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کے علاوہ واک کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ڈی ایف سی جاوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد شہباز سرور ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سجاد سرور ، محبوب حسین ، محمد ریاض ملک اور دیگر نے کہاکہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں غیر متوازن غذ ا سے انسانوں میں وٹامنز او ر نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے جس سے پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے 34فیصد بچے وزن کے لحاظ سے کمزور ، 39فیصد بچے قد میں چھوٹے اور 13.7فیصد بچے سوکھے پن کا شکار ہوجاتے ہیں . خوراک کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام کو متوازن غذا کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے سیمینار میں حکومت پنجاب کے مختلف اقدامات کو اجاگر کیاگیا.اس موقع پر اوپن یونیورسٹی سے کچہری چوک تک واک کا بھی انعقاد کیاگیا.