لاہور ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے وکلاء کو حفاظتی تحویل میں لیے جانے کا امکان

لاہور ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے وکلاء کو حفاظتی تحویل میں لیے جانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی)ملتان بار اور بنچ کے تنازع میں کشیدگی اور تحریک مزید شدت اختیار کر گئی ہے لاہور بار نے بھی 21 اگست کو ہڑتال اور ریلی کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شرکت کیلئے ملتان اور جنوبی پنجاب مختلف ٹولیوں اور قافلوں کی شکل میں وکلاء آج شام روانہ ہونگے اس سلسے میں جنرل سیکرٹری ملتان بار سید انیس مہدی نے شرکت کے خواہشمند وکلاء کو قبل از وقت نام درج کرانے کی ہدایت کر دی ہے،علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق 21 اگست کو (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

لاہور عدالت کی کاروائی کے دوران عمارت کے گرد سیکورٹی کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کیے جائینگے اور جنوبی پنجاب سے لاہور جانیوالے وکلاء کو شرکت سے روکنے کیلئے کاروائی شروع کرتے ہوے تمام سرگرم وکلاء کے کو ائف اور تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان وکلاء کو قبل از وقت حفاظتی تحویل میں لے لیا جائے گا۔
بار بنچ تنازع