ٹھٹھہ صادق آباد ‘ نہر 5R ٹن آر لوئر باری دو آب میں شگاف ‘ وسیع علاقہ زیر آب

ٹھٹھہ صادق آباد ‘ نہر 5R ٹن آر لوئر باری دو آب میں شگاف ‘ وسیع علاقہ زیر آب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) محکمہ انہار جہانیاں کی غفلت لاپرواہی کے باعث نہر5Rٹن آر لوئر باری دوآب کے پشتے انتہائی کمزور ہونے کی وجہ سے پانی کے تیز بہاوکے باعث چک (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
نمبر138دس آر پیارا پلی کے قریب نہر میں علیٰ الصبح 15فٹ چوڑا،10فٹ گہرا شگاف پڑ گیا،شگاف پڑنے سے جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پانی میں بہہ کر ٹوٹ پھوٹ گیا،جبکہ ایک گزرنے والی گاڑی بھی پانی میں دھنس گئی جس کوعوام نے باہر نکالا،جبکہ شگاف پڑنے کی بروقت اطلاع محکمہ انہار کو دی گئی،مگر انہار عملہ روایتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر نہ پہنچ سکا،نہر ی پانی کئی کلومیٹر دور تک پہنچ گیا،جبکہ قریبی گاوں چک نمبر139دس آر میں بھی داخل ہوگیا،نہری پانی کے باعث کپاس،چارے ،باغات کی سینکڑوں ایکٹر فصلیں پانی میں ڈوبنے سے تباہ ہوگئیں،اہل علاقہ کی طرف سے اعلانات کرواتے ہوئے عوام کو اکٹھا کرکے کئی گھنٹوں کی مسلسل کاوشوں کے بعد شگاف پر قابو پالیا،جبکہ انہار عملہ کی ٖغفلت،نہ پہنچے پر ایل علاقہ کی طرف سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔