دختر رسولؐ حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا یوم ولادت آج منایا جائیگا
ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ولادت دختر رسولؐ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ملتان کی امام بار گاہوں اور مساجد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
اس سلسلہ میں محافل میلاد منعقد کیئے جائیں گے جن میں حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی اور نذر و نیاز کا سلسلہ بھی ہو گا شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کے صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ دنیا کی عظیم پاکباز خاتون اور جنت کی خواتین کی سردار ہیں جن کے کردار کو اپنا کر ہماری خواتین اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتی ہیں آپ زندگی کے تمام ادوار میں اعلیٰ صفت خاتون نظر آتی ہیں آپ سخاوت و ایثار کی اعلیٰ مثال ہیں انہوں نے کہا کہ یوم خواتین منانے والے حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ کے عظیم کردار کو سامنے رکھا کریں۔