ہر بستی اور ڈیرے کو بجلی دینے کا عزم

ہر بستی اور ڈیرے کو بجلی دینے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ایم این اے طا ہر اقبال(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
چودھری نے کہا ہے کہ بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہو تی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ترقیا تی منصوبوں کی تکمیل فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں اپنے حلقہ کی ہر بستی اور ہر ڈیرہ پر بجلی فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے وہ گزشتہ روز چک نمبر42ڈبلیوبی کی اضافہ بستی دربار شاہ حسین پر بجلی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر چودھری محمد سردار، چودھری محمد سلطان ، چیئرمین یو سی عمران خان بھا بھہ ، مختار خان خاکوانی ، بابر منظور دُوگل ، شعبان خان بدھ ، قیصر خان کھچی ، سجاد خان کھچی ، مطلوب خان جوئیہ ، حاجی عارف وڑائچ ، چودھری شوکت واہلہ ، چودھری محمد عمران ، چودھری ندیم خالد ، حکیم ریاض حسین بھارہ ڈاکٹر سجاد حسین ودیگر بھی موجود تھے ایم این اے طا ہر اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے شرافت اور خد مت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔