نہم انگلش کے پیپر میں نقل کا خدشہ‘ تعلیمی بورڈ امتحان سنٹروں میں نگرانی کیلئے خصوصی اہلکار تعینات کرے گا

نہم انگلش کے پیپر میں نقل کا خدشہ‘ تعلیمی بورڈ امتحان سنٹروں میں نگرانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر ) نہم انگلش کے پیپر میں نقل کے خدشے کے پیش نظرتعلیمی بورڈ تمام 351 امتحانی سنٹروں میں نگرانی کیلئے خصوصی اہلکار تعینات کرے گا‘ تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت آج بروز سوموار 20مارچ کو انگلش(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
(لازمی) کاپیپر ہوگا‘ پہلے اور دوسرے ٹائم انگلش ( لازمی) کا ہی پیپر ہوگا ‘ اس پیپر میں نقل کے شدید خدشے کے تحت امتحانی سنٹرز کی سخت نگرانی کی جائے گی ‘تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر حیدر گردیز ی نے بتایا ہے کہ آج تعلیمی بورڈ کے تمام اہلکار خصوصی ڈیوٹی کریں گے‘ مجموعی طور پر نہم کے351 امتحانی سنٹروں میں خصوصی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو نقل کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گے‘ دریں اثنا چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض ہاشمی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ امتحانی سنٹروں میں غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت میں داخل نہ ہونے دیا جائے.