ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال میں 2سال کا غیر آئینی اضافہ

ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال میں 2سال کا غیر آئینی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے فیسکو سمیت متعدد الیکٹرک سٹی کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تقرریوں کیلئے ریٹائرڈ منٹ کی آئینی عمر 60سال میں کسی آئینی و قانونی منظوری کے بغیر ہی دو سال کا اضافہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہر کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ سے سفارشات طلب لی ہیں. بی اوڈیز نے اس سلسلے میں اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے واپڈا کی ان الیکٹرک سٹی کمپنیز نے اپنے اپنے چیف ایگزیکٹوز کی تقرریوں کیلئے اشتہارات جاری کئے ہیں جن میں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ایسے سرکاری افسران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جن کی عمر 62سال تک بھی ہو سکتی ہے حالانکہ سرکاری افسران وملازمین کی ریٹائرمنٹ کے لئے قانونی طور پر 60سال کی عمر مقرر ہے ذرائع کے مطابق حکومت اپنے نامزد کردہ بی او ڈیز کے ذریعے اپنے من پسند افسران کو چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی پلاننگ کر رہی ہے جس کے ملک و قوم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.