ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس کلینکس کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ

ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس کلینکس کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس کلینکس مزیدفعال کرنے کافیصلہ ۔تفصیل کے مطابق ہیپاٹائٹس پرقابوپانے کے لیے صوبائی حکومت نے پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس کلینکس کومزیدفعال کرنے کافیصلہ کیاہے‘ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت رحیم یارخان سمیت تمام اضلاع (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے ڈسٹرکٹ اینڈتحصیل ہسپتالوں میں قائم ہیپاٹائٹس کلینکس کومزیدفعال بنانے کے لیے 80میل اورفی میل میڈیکل افسربھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ‘ تحصیل ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینکس کے لیے بھرتی کیے جانے والے ایم اوزکوایک لاکھ بیس ہزارروپے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ایم اوزکوایک لاکھ دس ہزارروپے تنخواہ دی جائے گی۔
ہیپاٹائٹس کلینکس