زی منڈی ڈیرہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، ایک مزدور جاں بحق، 7افراد زخمی، 3نشتر ہسپتال منتقل

زی منڈی ڈیرہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، ایک مزدور جاں بحق، 7افراد زخمی، 3نشتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سب
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )سبزی منڈی میں واقع جہانگیر نامی شخص کے چائے کے ہوٹل پر گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ہوٹل میں کام کرنیوالا پندرہ سالہ مزدور یاسر وڈانی جاں بحق ، جبکہ ہوٹل کے مالک سمیت سات افراد محمد صابر ، محمد آصف ، شیخ عمر ، ساجد حسین ، محمد عمر اور محمد جہانگیر شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکہ کے بعد لگنے والی آگ سے قریبی دو دکانیں بھی جل گئیں اور آگ نے ہوٹل کے باہر کھڑی ہوئی ایک موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ اطلاع ملتے ہی 1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں میں محمد جہانگیر ، محمد عمر اور خلیل احمد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا دھماکہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاپیدا ہوگئی اور پولیس تھانہ بی ڈویژن نے اتفاقی حادثہ قرار دیکر رپٹ درج کرلی ۔