کرنٹ لگنے سے انجینئرنگ کے طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق، 3حادثات کی نذر

کرنٹ لگنے سے انجینئرنگ کے طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق، 3حادثات کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،وہاڑی،گڑھا موڑ،ٹھٹھہ صادق آباد،کوٹ ادو،محسن وال،ڈیرہ غازی خان،حیدر آباد تھل،صادق آباد(کرائم رپورٹر،نمائندگان)کرنٹ لگنے سے انجینئرنگ کے طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ3افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی اور2بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی محسن وال سے نامعلوم نشئی کی لاش برآمد اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گزشتہ روزنواب پور روڈ محلہ دیوان باغ کا رہائشی 24سالہ محمد قاسم بی ایس سی الیکٹریکل انجیئرنگ کا طالبعلم تھا۔اور گزشتہ روز یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں بی ایس سی الیکٹریکل انجینئیر نگ کا پرچہ تھا۔متوفی محمد قاسم کو یو پی ایس کی بیٹری کے کاویے ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگا،جس سے وہ بے ہوش (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ہوگیا۔ جس پر اسے اہل خانہ کی جانب سے نشتر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اس کی موت کی خبرسنتے ہی والدین سکتے میں آگئے متوفی کی والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔انجینئیرنگ کے نوجوان سٹوڈنٹ کی موت پر علاقہ میں سوگ کا سماں تھا۔وہاڑی،گڑھا موڑ سے بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر کے مطابق گڑھا موڑ کے نواحی گاؤں چک نمبر112ڈبلیو بی میں تنو یر شاہ کے ڈیرہ پر دو افراد کنوں کی مرمت کر رہے تھے کہ اچانک کنواں کی ایک سائیڈ خستہ حالی کا شکار ہو نے کی وجہ سے گر گئی ۔کنواں مالک تنویر شاہ سمیت مزدور مستری فیاض اور اللہ دتہ رتھ مٹی کے تودے تلے دب گئے ۔پچاس سالہ مستری فیاض اور تنویر شاہ کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا جبکہ 50سالہ اللہ دتہ مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ۔صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مخدوم پور مبارک پور کا رہائشی 16سالہ نوجوان محمد شعیب ولد عبدالرحمن قوم ڈاہا گزشتہ کچھ چند روز قبل اپنے ماموں محمد ظفر ڈاہاکے ہاں ٹھٹھہ صادق آباد چک جدیدآیا ہوا تھا،گزشتہ روز محمد شعیب ماموں کے گھر سے موٹر سائیکل 125ہنڈا پر سوار ہوکر بازار جانے لگا تو موٹر سائیکل بے قابوہوکر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں گردن کی شدید چوٹ لگنے کے باعث رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال ٹھٹھہ صادق آبا دلیجا یا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پہلے واقعہ سلطان کالونی کے قریب ٹینکی موڑ پر خوشاب کا آئل ٹینکر ڈرائیور شیر احمد اعوان الین کے وی کی تار سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ قصبہ گجرات کے قریب ایڈمور پٹرول پمپ کے عقب میں کھیتوں سے ایک نا معلوم کی گلی سڑی ایک نعش برآمد ہوئی ہے جسے اطلاع پر پولیس ھانہ محمود کوٹ نے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد اسے امانتا دفنا دیا ہے،پولیس کے مطابق نا معلوم کی موت نشہ سے ہوئی ہے۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں لاری اڈا کے قریب سے نامعلوم نشئی کی نعش برآمد پولیس نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ یاروروڈ پر پل کلیری کے نذدیک 16سالہ لڑکی بھرانواں مائی ڈاکٹر کو چیک اپ کر وانے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جا رہی تھی کہ یارو روڈ پر پل کلیری کے قریب موٹر سائیکل آہستہ ہونے پر اچانک بھرانواں مائی نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر ڈی جی کینا ل میں کود کر خود کشی کر لی اور وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاش شروع کر دی مگر تاحال نعش نہیں مل سکی ، ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی نے مبینہ طور پر گھریلوں ناچاقی کے باعث خودکشی کی ہے۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل جتوئی کا نواحی علاقہ موضع جتوئی شمالی بستی نصیر کا رہائشی محمد جبار ولد عبد الستار قوم جتوئی بلوچ نے گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ روزانہ کے جھگڑے سے تنگ آکر ایک کمرے میں گیا اور پنکھے میں رسی ڈال کر خود کشی کر لی گھر والے کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے رہے مگر دروازہ کھلنے تک وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا ۔حیدر آباد تھل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حیدرآبادتھل کے نزدیکی آبادی بستی اسلام آباد کے رہائشی محمد صدیق کا بیٹا محمد عزیز جوکہ گیارہوں جماعت میں پڑھتا ہے دو دن قبل اس کی والد محمدصدیق نے گھریلو جھگڑے پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر وہ گھر نہ آیا ہے آج گھر کے نزدیکی مرغی فارم میں سے اس کی نعش برآمد ہوئی جو کہ دو دن پرانی لگتی ہے پولیس تھانہ حیدرآبادتھل نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق احمد پور لمہ کا رہائشی پولیس اہلکار فقیر حسین بھائیو جو کہ ٹرین پر سندھ کی جانب جارہا تھا کہ گوٹکی اسٹیشن کے قریب پاؤں سلیپ ہونے سے گرکر جاں بحق ہو گیا جس میں مرحوم کی میت انکے آبائی علاقہ احمد پور لمہ میں پہنچا دی گئی ۔