سفاک جاگیر دار نے مزارع کا جگر نکلوا کر خود پیوند کاری کرالی
کبیروالا(نا مہ نگار)نواحی مو ضع سرفراز پور کے جا گیر دارمظہر حسین نا ئچ جو کہ عاضہ جگر میں مبتلا تھا نے پیو ند کا ری کے لئے بھا رت جا نے کے لئے ’’تیمارداری‘‘ کے لئے اپنے دیرینہ مزارع اللہ رکھا کو ساتھ لے لیا،بھارت پہنچنے پر گنگا رام ہسپتال میں مبینہ چیک اپ کے دوران وہاں ڈاکٹروں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کی ملی بھگت سے جا گیر دار نے اللہ رکھا کا بیہو شی کی حا لت میں بہتر فیصدجگر کٹوالیا جس سے بعدازاں اپنے جگر کی پیوندکا ری کروا لی، ہو ش میں آنے پر پیٹ پر لگے ٹا نکوں سے اللہ رکھا پر اس پر بیتی قیا مت کا پتہ چلا تو اس نے اپنے مالک سے اس پر کئے ظلم پر آوز بلند کرنا چا ہی تو جا گیر دار نے’’ زبان بندی‘‘ کے لئے اسے دس لاکھ روپے نقد اور 4ایکڑ زمین دینے کا جھا نسہ دیتے خا موش کروا دیا اور واپس پاکستان لے آیا مسلسل ایک سال زبان بندی کے بعد جب اللہ رکھا نے بے کا ر رہتے’’ تہی دامن‘‘ فا قہ کشی پر مجبور ہو تے ملک مظہر حسین نا ئچ سے اپنے وعدے کی تکمیل کا مطا لبہ کیا تو پہلے پہل لیت و لعل سے کام لیتے بلا آخر مظہر حسین نا ئچ نے کورا جواب دے دیا جا گیردار کے ظلم کے شکا ر اللہ رکھا کی ہاتھ پیلے کر نے کے انتظار میں بیٹھی ایک جوان بیٹی اور تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کی گزر اوقات انکے والد کی محنت مزدوری کی کما ئی سے ہو تی تھی والد کے چا رپا ئی سے لگنے سے گھر کے برتن تک بک جا نے اور فا قوں سے مجبور اللہ رکھا نے جا گیردار مظہر حسین نا ئچ کے خلاف اندرا ج مقد مہ کے لئے صدر پو لیس کو درخواست گزا ری مگر پو لیس نے بھی روا ئتی’’ جانبدا ری‘‘ کا مظا ہرہ کرتے درخواستیں ردی کی ٹو کری میں ڈٖال دیں جس پر میڈیا کے سا منے متا ثرہ اللہ رکھا نے اپنے بچوں سمیت خود پر بیتی ظلم کی داستا ن بیان کرتے رو تے ہو ئے خادم اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے حصول انصاف کا مطا لبہ کیا ہے مزید بر آں علا قہ مکینوں نے بھی جا گیر دار کے گھناؤ نے فعل پر احتجاجی مظا ہرہ کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے متا ثر ہ کی فوری داد رسی کا مطا لبہ کیا ہے ۔