توہین کے مرتکب افراد کو شرعی سزائیں، حافظ سعید کی نظر بندی ختم کی جائے: اے پی سی جماعۃ الدۃ
ملتان،بہاولپور(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ ) جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام حرمت رسول ؐ،کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ،نظریہ پاکستان اور امریکہ وبھارتی دباؤ پر حافظ سعید کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
نظربندی کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گستاخانہ ویب سائٹس اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بند کئے جائیں اور جن لوگوں نے توہین رسالتؐ کی ہے انہیں فی الفور شریعت کی مطابق سزائیں دی جائیں۔جسٹس شوکت صدیقی صاحب نے سوشل میڈیا پر گستاخیوں کے حوالہ سے ایمان افروز کردار ادا کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بقا اور ترقی کا راز نظریہ پاکستان میں مضمر ہے۔بیرونی قوتیں سرمایہ کاری کے ذریعے نظریہ پاکستان کو ختم کر کے وطن عزیز کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں،سازشیں ناکام بنائیں گے۔خطے میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔حافظ سعید محب وطن ہیں ان کی نظر بندی فورا ختم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ،سینئر سیاستدان سید تابش الوری،جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمرا ن ، وائس چئیرمین ضلع کونسل ملتان ملک ذولفقار ڈوگر،سینئر سیاستدان و رہنما تحریک انصاف شاہد محمود خان،،رہنما پیپلز پارٹی عبداللہ میو،ناظم اعلی جمیعت اہلحدیث صاحبزادہ ابراہیم خان،صدر انجمن تاجران سٹی ملتان ظفر اقبال،جنرل سیکرٹری پاور لومز ملتان محمد یوسف انصاری،امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث عبدالرحیم گجر،صدر جمیعت علمائے پاکستان ملتان مولانا ایوب مغل،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جناب اللہ دتہ کاشف،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان اطہر عزیز،سربراہ جماعت اہلحدیث ملتان پروفیسرمیاں عبدالمجید،رکن امن کمیٹی علامہ خالد محمود ندیم،ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ندیم شفیق،جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد،رہنما تحریک منہاج القرآن ملتان شہباز احمد، امیر جمیعت علمائے اسلام مفتی ارشاد احمد،مرکزی رہنما ق لیگ جاوید اقبال ،صدر اہلسنت و الجماعت ملک محمد صدیق،بانی تحریک نظام مصطفی پروفیسر عون محمد سعیدی،امیر جماعت اہلحدیث پروفیسر مظفر علی ظفر،مرکزی رہنما پیپلز پارٹی محمد سلیم بھٹی،صدر غلہ منڈی چوہدری طیب عاشق،مرکزی رہنما تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اسحاق ساقی،صدرمنہاج القرآن مفتی مطلوب احمد سعیدی،مدیر جامع محمدیہ بہاولپور الشیخ عبدالطیف،مسؤل جماعۃ الدعوۃ بہاولپور ابو ہریرہ،مرکزی رہنما تحریک آزادی جموں کشمیر قاری عبدالعظیم حامد نے جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام نجی ہال میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ اور دیگر مقررین کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کے بعدسوشل میڈیا میں توہین اسلام اور توہین رسالت کے واقعات اسلام کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہیں جس کے خلاف مسلمانوں کو متحد ہونا ہو گا۔فیس بک یا سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرنے والوں کو فوری بلاک کردیتی ہیں ا وران کے اکاؤنٹس تک ڈیلیٹ کر دیئے جاتے ہیں لیکن توہین اسلام اور توہین رسالت کرنے والوں کو ہر طرف سے کھلی چھٹی ہے۔ہمیں اس جنگ کا مقابلہ اتحاد و یکجہتی سے کرنا ہو گا۔