1979 ء سے ضلع کونسل رحیم یار خان کے منتخب ہونیوالے چیئرمین و ضلع ناظم کا عہدہ صادق آباد کے پاس رہا
صادق آباد(نامہ نگار)ضلع کونسل رحیم یارخان 1979ء سے لیکر آج 22دسمبر 2016ء کو ہونے والے انتخابات میں منتخب ہونیوالے چےئرمین اور ضلع ناظم کا عہدہ ہمیشہ صادق آباد کے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
پاسہی رہا ہے ‘1979میں جنرل ضیاء الحق کے دور میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے سردار رفیق حیدر لغاری چےئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے پھر دوبارہ 1983ء میں ہونے والے انتخابات میں بھی سردار رفیق حیدر لغاری دوبارہ چےئرمین ضلع کونسل منتخب ہو گئے ۔ سال 1987ء میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں جمالدین والی صادق آباد سے تعلق رکھنے والے مخدوم سید احمد محمود چےئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے اسی طرح سال1991ء میں مخدوم سید احمد محمود کی حمایت سے بھونگ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے سردار رئیس محبوب احمد چےئرمین ضلع کونسل بنے ،سال 1995ء میں ایک مرتبہ پھر مخدوم سید احمد محمود کی حمایت سے رئیس محبوب احمد چےئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے ۔ سال 2001ء پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں مخدوم سید احمد محمود ضلع ناظم رحیم یارخان منتخب ہوئے جبکہ سال 2005ء میں سردار رفیق حیدر لغاری اپنے قریبی عزیز سردار اظہر لغاری کو شکست دیکر ایک مرتبہ پھر ضلع ناظم رحیم یارخان بن گئے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلدیاتی الیکشن دسمبر 2015ء میں منعقد کروائے تو ایک سال تک مسلسل چےئرمینوں کا انتخاب التواء کا شکار رہا ‘آج 22دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہونیو الے انتخابات میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کے صاحبزادے مخدوم علی محمود پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سردار اظہر لغاری مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مخدوم علی محمود کی کامیابی کیلئے مخدوم احمد محمود بھرپور انداز میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں آج جو بھی کامیابی حاصل کرے ضلع کونسل کے چےئرمین کے عہدہ کی پگ صادق آباد کے سر رکھی جائے گی ۔