جسٹس کاظم رضا شمسی کا جسٹس علی باقر نجفی کے ہمراہ متاثرہ برانچ کا دورہ واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جسٹس کاظم رضا شمسی کا جسٹس علی باقر نجفی کے ہمراہ متاثرہ برانچ کا دورہ واقعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبر نگارخصوصی)ضلع کچہری میں آتشزدگی کے واقعہ پر سینئرجج ملتان بینچ نے بھی دورہ کیا اورواقعہ کی رپورٹ پیش کرنے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کی ہدایت کی ہے۔ا س ضمن میں گزشتہ روز سینئرجج ملتان بینچ مسٹر جسٹس کاظم رضا شمسی نے مسٹر جسٹس علی باقرنجفی کے ہمراہ برانچ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان بہادر علی خان اورسینئرسو ل جج ملتان خالداقبال خان اوردیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔فاضل جج کو واقعہ کے متعلق بریفنگ دی گئی اورریکارڈ کے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر حکام کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناء صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان عظیم الحق پیرزادہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح ریکارڈ کے ضائع ہونے کے باعث سائلوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔