عمران خان اسلام آباد کو مفلوج کرنے سے پہلے خود مفلوج ہو جائیں گے: عابد شیر علی

عمران خان اسلام آباد کو مفلوج کرنے سے پہلے خود مفلوج ہو جائیں گے: عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) وزیر مملکت پانیو بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اندھیری گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد کو مفلوج کرنے سے پہلے ’وہ‘ خود مفلوج ہوج ائیں گے عمران خان سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں اب فوج کو بدنام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران فوج کو سیاست میں لا رہے ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔ آئین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ عمران خان جب سپریم کورٹ چلے گئے ہیں انکی بات بھی مانی گئی ہے تو اب دھرنے کا جواز ہی نہیں بنتا ہے۔ عمران خان اسلام آباد کو مفلوج کرنے سے پہلے خود مفلوج ہو جائیں گے۔ عمران خان اندھیری گلی میں داخل ہو چکے ہیں اب انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید سائیکل پر پھرتے تھے آج اربوں روپے کے مالک ہیں عابد شیر علی نے شیخ رشید کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید استعفیٰ دے کہ کونسلر کا الیکشن لڑیں توانکی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔