کہروڑ پکا ‘ 2 بچیوں کو ذبح کرنیوالی عورت پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کہروڑ پکا ‘ 2 بچیوں کو ذبح کرنیوالی عورت پولیس کے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کہروڑپکا،لودھراں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) 2معصوم بچیوں کو ذبح کرنے والی سفاک عورت گرفتار۔ کراچی فرار ہونا چاہتی تھی۔ پولیس نے گرفتارکرلیا۔مقتول بچی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔خاتون پارک دکھانے کے بہانے 2بچیوں کولے گئی تھی۔ ڈی پی او کی پریس کانفرنس نمازجنازہ میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولودہراں اسدسرفرازنے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ دومعصوم بچیوں کو ذبح کرنے والی سفاک عورت کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
پیدل ہی فرار ہوگئی تھی اوردوسرے صوبہ میں جاناچاہتی تھی۔ پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹرشاہدنذیرنے بروقت کاروائی کرکے ناصرف گرفتارکرلیابلکہ ملزمہ کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹرشاہدنذیراور ان کی ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔ ڈی آئی جی کی طرف سے بھی انعامات دیئے جائیں گے۔ ڈی پی او نے مزیدکہاکہ پولیس کے سابقہ نظام کو ختم کرنے کے لئے فرنٹ ڈیسک قائم کیاگیاہے۔ یہ عملہ روائیتی پولیس کے کردار سے بالکل مختلف ہے اور فرنٹ ڈیسک کے عملہ کاکام صرف اور صرف سائیلین کی دادرسی کرناہے اس موقعہ پر چندروز قبل قتل ہونے والے عمران کے والد عزیز اور دیگررشتہ دارڈی پی او کے سامنے پیش ہوئے اور احتجاج کیاکہ پولیس نے تاحال قاتل کو گرفتارکیانہ سراغ لگایاہے۔ ڈی پی او نے کہاکہ مختلف طریقوں سے قاتلوں کاسراغ لگایاجارہاہے اور بہت جلد قاتلوں کو گرفتارکرلیں قبل ازیں ڈی پی او اسدسرفراز نے مقتولہ بچی انیسہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور حافظ محمداکرم کے دربارپر جاکر میاں مسعودقریشی جبلہ کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی۔