لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ ، قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے 3 ملزموں کی اپیلیں منظور ، بری کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے مقدمات(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
میں سزائے موت پانے والے 3ملزموں کی اپیلیں منظورکرکے بری کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزموں منورحسین اورعبداللطیف نے اپیل دائر کی تھی کہ محمدآصف گورمانی نے تھانہ صدرڈی جی خان میں 10 اگست 2010 ء کو مقدمہ درج کرایاکہ اس کاماموں زادسعودی عرب میں ملازمت کرتاہے اوراس کی بیوی سے محمدافضل نے تعلقات استوارکرلئے جس پر بھانجے نے بات کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے بھائی امام بخش اوربھانجا خضر عباس جاں بحق ہوگئے ۔جس پرسیشن کورٹ نے 20 جولائی 2012 ء کودونوں ملزموں کو سزائے موت کاحکم دیا۔اس طرح ملزم عمران نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ خیرپورسادات میں 16 جولائی 2009ء کو عبدالمالک نے مقدمہ درج کرایاکہ کھیت میں جانور چھوڑنے سے منع کرنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے اس کے بھائی یاسین کو قتل کردیا جس پر سیشن کورٹ نے 26 فروری 2011 ء کواسے سزائے موت کاحکم دیاہے۔ ملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہیں اورانھیں غلط طورپر مقدمہ میں ملو ث کیا گیا ہے جبکہ ان واقعات کے کوئی عینی شاہدبھی نہیں ہیں اس لئے انھیں بری کرنیکا حکم دیاجائے۔