صوبہ بھر کے سی او یونٹ سٹاف کو متعلقہ ضلع کونسل کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں شامل کرنیکے واقعات

صوبہ بھر کے سی او یونٹ سٹاف کو متعلقہ ضلع کونسل کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے سی او یونٹ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
کے سٹاف کو متعلقہ ضلع کونسل کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں شامل کرنے اور شہری خصوصیات کی حامل یونین کونسلوں میں میونسپلسروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے تمام بلدیاتی اداروں کیسربراہان کو جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سابق سی او یونٹ میں جو پہلے سٹاف تعینات ہے ان کو متعلقہ ضلع کونسل کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں ہی شامل کیا جائے جبکہ ضلع کونسلوں کی حدود میں جو شہری خصوصیات کی حامل یونین کونسلیں ہیں ان میں میونسپل سروسز جس میں صفائی ، سیوریج و دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔