گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص کا اقدام خودسوزی ‘ نشتر منتقل

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص کا اقدام خودسوزی ‘ نشتر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقائع نگار ) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 بچوں کے باپ نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ‘ تشویشناک حالت میں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق نواب ٹاؤن شیر شاہ روڈ کے رہائشی 4 بچوں کے باپ 38 سالہ نواز گل نے گزشتہ روز بدھ کو گھریلو حالات اور آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی اور خود سوزی کرنیکی کوشش کی ۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا ہے جبکہ متعلقہ تھانے کی پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کرکے خود سوزی کی کوشش کرنیوالے شخص کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔
اقدام خود سوزی