کسی کو مدارس پر شب خون نہیں مارنے دینگے، قاری حنیف جالندھری

کسی کو مدارس پر شب خون نہیں مارنے دینگے، قاری حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سندھ حکومت کا مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں ترمیمی بل خود کش حملہ ہے ،کسی کو مدار س پر شب خون نہیں مارنے دیں گے ،مرادعلی شاہ نیشل ایکشن پلان کی مراد نہیں سمجھے ہی نہیں ،سندھ حکومت مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدحنیف جالندھری نے اپنے بیان میں کیا اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
سے ترمیمی بل کو خود کش حملہ قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی شکل میں کسی کو مدارس پر شب خون نہیں مارنے دیں گے انہوں نے کہاہے کہ کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیشل ایکشن پلان کی مراد سمجھے ہی نہیں ۔ایکشن پلان میں رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کا نہیں کہا گیا مدارس کی رجسٹریشن کی بات ہوئی ہے اور مدارس اور وفاقی حکومت کے مابین رجسٹریشن کے حوالے سے اتفاق رائے موجود ہے سند ھ حکومت نے نیا پنڈوڑہ باکس کھولنے کی کوشش کی ہے جس اچھے مرتب نہیں ہوں گے ۔
حنیف جالندھری