وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کو غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری تفویض ‘ نوٹیفکیشن جاری

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کو غازی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب وچانسلر نے پروفیسر ڈاکٹرقیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے گزشتہ روز نوٹیفیکشن جاری کیا ۔ یہ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
بات قابل ذکر ہے کہ حکومت پنجاب نے اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کو گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور کا اضافی چارج بھی دیا تھا جو اُن کے پاس 27جنوری سے 28اگست2015ء تک رہا ۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر پاکستان کے نامور ریاضی دان ہیں جنہوں نے اپنے شعبے میں عروج حاصل کرکے وطنِ عزیز کا نام روشن کیا ہے۔وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ریاضی کے پروفیسر اور ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز رہ چکے ہیں جب کہ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ قائداعظم یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں ۔ ان کے ساتھ 70سے زائد سکالرز نے ایم۔فِل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں ۔وہ 11کتابوں کے مصنف ہیں اور انہوں نے برطانیہ سے پی ایچ ڈی کے علاوہ امریکہ کے ممتاز ادارے Massachusetts Institute of Technology (MIT) سے پوسٹ ڈاک بھی کی ہے۔ پروفیسرڈاکٹر قیصر مشتاق انسٹیٹیوٹ فار بیسک ریسرچ فلوریڈا ( امریکہ) میں اعزازی پروفیسر بھی ہیں۔ قائداعظم یونیورسٹی میں تقرری کے بعد1980ء میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کو آکسفورڈیونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے لیے اعلیٰ ترین رائل سکالرشپ سے نوازا گیا۔عبدالسلام انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس ٹریسٹی اٹلی میں وزیٹنگ سائنٹسٹ ہونے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے ۔ اس کے علاوہیونیورسٹی آف برونائی دارالسلام میں بھی اعلیٰ سطح پر تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔پروفیسرڈاکٹر قیصر مشتاق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی سنڈیکیٹ کے دو مرتبہ رکن ، رائل کمیشن کے غیر ملکی سکالر نیز سینئر فل برائٹ سکالر اور انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس کے منتخب رکن بھی رہے ہیں۔انہیں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے اعلیٰ تحقیقی کام کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اوراسی حوالے سے وہ کئی اعزازات کے حامل بھی ہیں جن میں فرسٹ خوارزمی ایوارڈ، ینگ سائنٹسٹ آف دی ساؤتھ ایوارڈ،پاکستان اکیڈمی آف سائنسز گولڈ میڈل، امریکن اعزازی گولڈ میڈل، چاؤلہ گولڈ میڈل اور ایم ۔رضی الدین صدیقی گولڈ میڈل شامل ہیں۔اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کو عبدالسلام پرائز ان میتھ میٹیکساور نیشنل بک آف فاؤنڈیشن آف پاکستان کی طرف سے دو بار بہترین ریاضی دان قرار دیا جا چکا ہے۔ اسی طرح انہیں نیشنل ایجوکیشن فورم کی طرف سے ایجوکیشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ تعلیمی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کو وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ہے۔