وکلاء کیخلاف مبینہ جھوٹے مقدمات، احمد پور سیال، احمد پور شرقیہ کی بارز آج ہڑتال کرینگی
گڑھا مہاراجہ، اوچشریف (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) بار ایسوی ایشن تحصیل احمد پور سیال کے صدر چوہدری طاہر میو ایڈووکیٹ کی ہنگامی پریس کانفرنس میں آج بروز جمعتہ المبارک کو وکلاء ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
ہونگے ایس ڈی او فیسکو گڑھ مہاراجہ فیض رسول انصاری نے گزشتہ روز سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوی ایشن احمد پور سیال چوہدری محمد شفیع ارائیں ایڈووکیٹ کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج کروایا تھا ۔ دریں اثناء گزشتہ روز احمد پورشرقیہ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر بار نزر حسین خان اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینئر وکلا ء محمد اقبال لشاری اور سردار غلام مجتبیٰ خان لشاری کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں درج ہونے کے خلاف وکلاء میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جس پر احمد پور شرقیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نزر حسین خان اسلم اور جنرل سیکرٹری ملک مجیب الرحمن مڑل و دیگر وکلاء نے شدید مذہمت کی اور کہ جب تک یہ مقدمہ خارج نہیں ہو گا ہم ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور یہ ہڑ تال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں اس جھوٹے اور من گھڑت مقدمے کو فل فور خارج کیا جائے ۔