صوبہ بھر کے 136لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر خطرناک وائرس کا حملہ، ریکارڈ ضائع
ملتان(نمائندہ خصوصی)بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی جانب سے متعارف کردہ جدید ترین سسٹم وائر کا حملہ کا جواب دینے میں ناکام ہوگیا۔جس کیوجہ سے صوبہ بھر کے136لینڈ ریکارڈ سنٹر پر خطرناک وائرس نے حملہ کرکے ریکارڈ ضائع کردیا۔معلوم ہوا ہے ملتان میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر تحصیل جلالپور پیروالہ ہوا۔جہاں وائرس کے حملہ کی وجہ سے لاکھوں اراضی مالکان کا ریکارڈ غائب ہوگیا۔جلالپور پیروالہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
کے بعد تحصیل شجاعباد کا لینڈ ریکارد سسٹم بھی معمولی متاثر ہوا۔تاہم سروس سنٹر کا مرکزی سرور سے رابطہ منقطع کرکے اراضی ریکارڈ ضائع ہونے سے بچالیا گیا۔اس اثنا میں اس وائرس کا حملہ گجرات،سیالکوٹ، جہانیاں،پسرور،فیصل آباد اور ڈسکہ میں دیکھنے ہیں جس پر بورڈ آف ریونیو نے مرکزی سرور بند کردیا لیکن اس دوران وائرس مذکورہ تحصیلوں کا اراضی ریکارڈ تباہ کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے اس صورتحال میں بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر کے لینڈ ریکارڈ سنٹر کو سسٹم بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔جس کیوجہ سے ساڑھے5کروڑ سے زائد اراضی مالکان کا ریکارڈ ضائع ہونے سے بچ گیا۔بورڈ آف ریونیو نے وائرس حملہ کا توڑ نکالنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رجوع کیا۔جن کے ماہرین سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہیں۔کمپیوٹر ماہرین اس وائر کو(RAN Siome)کا ناکم دے رہے ہیں اس وائرس کے حملہ کیوجہ سے بورڈ آف ریونیو کا لینڈ ریکارد کی کمپیوٹرائزیشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔معلوم ہوا ہے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے دوران اس طرح کا حملہ ہوا تھا۔جس کیوجہ سے ضلع مظفرگڑھ کا سارا ریکارڈ متاثر ہوا۔جس کو از سر نو سکین کرنا پڑا۔اب وائرس کے حالیہ حملہ نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں۔