نیپرا نے اکتوبر 2017ء کیلئے بجلی کی قیمت 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی‘ 300 یونٹس استعمال پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر 2017کے لئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 32پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔بجلی کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
قیمت میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ فارمولا کے تحت کی گئی ہے۔ اس ریلیف ‘کمی کا اطلاق 300یونٹس بجلی ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کمپنی ( کراچی) کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔