ریلوے انتظامیہ نے سکول ٹیچرز کی جانب سے کھلوایا گیا غیرقانونی راستہ دوبارہ بند کردیا‘ سلیپرز ہٹانے والے چوکیدار کیخلاف کارروائی شروع
ملتان(جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے سکول ٹیچرز کی جانب سے مبینہ طور پر کھلوایا گیا غیر قانونی راستہ دوبارہ بند کروادیا۔ سلیپرز (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
ہٹانے والے سکول چوکیدار‘ مقامی رہائشیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خداداد کالونی کے ساتھ گلی کا راستہ سکیورٹی رسک کے باعث سلیپرز لگا کر بند کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز سکول ہیڈ مسٹریس نے مبینہ طور پر اوڈ برادری کی خواتین اور دیگر افراد کو پیسے دے کر سلیپرز گروادےئے اور راستہ کھول لیا جس پر متعلقہ پی ڈبلیو آئی نے ریلوے پولیس کو درجنوں افراد کے خلاف کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کیا ایس ایچ او محمد یاسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اپنی نگرانی میں سلیپرز لگوا کر دوبارہ راستہ بند کروایا اس موقع پر ریلوے انتظامیہ اور پولیس حکام نے ہیڈ مسٹریس کو تنبیہ کی کہ حساس تنصیبات اور ٹریک سرکٹ باکس لگائے جانے کے باعث راستہ بند کیا گیا ہے اگر دوبارہ ایسا اقدام کیا گیا تو سکول انتظامیہ کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی راستہ کھولنے کے وقت ٹریک سے چینی حکام کی ٹرالی گزررہی تھی جنہوں نے خود رُک کر سکول انتظامیہ کو غیر قانونی اقدام سے روکا مگر انہوں نے رکنے کی بجائے الٹا چینی ماہرین سے ہی بدتمیزی شروع کردی تھی۔