نہم ریاضی کے پرچہ میں 9 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے ‘ ملوث نگران کی دوبارہ تعیناتی الزامات بے بنیاد ہیں‘ چیئرمین تعلیمی بورڈ

نہم ریاضی کے پرچہ میں 9 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے ‘ ملوث نگران کی دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت نہم ریاضی کے پیپر میں گزشتہ روز 9امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )1صفحہ12پر ) کنٹرولر امتحانات پروفیسر حیدر گردیزی نے مختلف امتحانی سنٹرو ں پر چھاپے مارے ‘ میلسی میں ہائیر سیکنڈری سکو ل چک نمبر 211ڈبلیو بی میں 2طلبا اویس ولد شبیر احمد‘محمد ہارون ولد عبدالستار‘ہائی سکول چک331ای بی میں محمد عبداللہ ولد انتظار احمد‘محمد احمد ولد خالد محمود‘اسد علی ولد محمد اشفاق‘اسد محمود ولد محمود ا حمد ‘اورنگزیب ولد محمد یوسف‘ہائی سکول بستی ملوک میں عدنان احمد ولد محمد ادریس ‘محمد جنید ولد عبدالرحمٰن نقل کرتے پکڑے گئے جن کیخلاف یو ایم سی بنا دئیے گئے ہیں۔تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک کے امتحان میں نقل کراتے ہوئے پکڑے گئے نگران ہٹانے کے بعداہم سیاسی شخصیت کے دباؤ پر دوبارہ نگران لگا دیا گیا‘اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نگران ایک سابق وزیر کے پی ا ے کا برادر نسبتی ہے‘ دوسری جانب جلالپور پیروالا میں پیپر مارکنگ سنٹر ختم کر دیا گیا تھا‘ایک اہم سیاسی شخصیت کے فون پرجلالپور میں دوبارہ پیپر مارکنگ سنٹر بنا یا جا رہا ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ ریاض احمد ہاشمی نے اپنے مکان کی تعمیر کے لئے بورڈ سے 15لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے ‘دیگر ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی بورڈ سے قرضے دئیے جائیں ‘ اس بارے میں ’’پاکستان‘‘ کے رابطہ کرنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ریاض احمد ہاشمی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نقل کراتے پکڑے گئے نگران کو دوبارہ تعینات کرنے کا معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے‘یہ سپرنٹنڈنٹ لیول کا معاملہ ہے‘دوسری بات یہ ہے کہ ہم پیپر مارکنگ سنٹر قائم کرنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپنی ریکوائرمنٹ کے مطابق کرتے ہیں‘تیسرا انہوں نے قانونی تقاضے پورے کرکے قرض لے رکھا ہے اور وہ ہر ماہ اس کی قسط جمع کروا رہے ہیں‘دیگر ملازمین نے بھی قرضے لئے ہیں۔