ریاضی نہم کے پرچوں میں7امیدوار نقل کرتے جبکہ2نوجوان اصل امیدوار کی جگہ پیپر حل کرتے پکڑے گئے

ریاضی نہم کے پرچوں میں7امیدوار نقل کرتے جبکہ2نوجوان اصل امیدوار کی جگہ پیپر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے گزشتہ روز ریاضی اور جنرل ریاضی نہم کے پرچوں میں7امیدوار نقل کرتے جبکہ2نوجوان اصل امیدوارکی جگہ پیپر حل کرتے پکڑے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
گئے۔تین امیدوار گورنمنٹ کالج میلسی سے" ایک امیدوار گورنمنٹ ہائی سکول میلسی سے نقل کرتے پکڑا گیا۔ اسی طرح گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول باگڑ سرگانہ کے امتحانی مرکز(رومز)سے دو امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔ایک امیدوار گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کرم پور میلسی سے پکڑا گیا۔مزید براں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جلال پور پیروالا میں اصل امیدوار غلام حیدرکی جگہ کوئی اور پیپردے رہا تھا۔اس طرح گورنمنٹ ہائی سکول مٹوٹلی شجاعباد میں اصل امیدوار محمد شان کی جگہ کوئی اور نوجوان امتحان دے رہا تھا۔دونوں جعلی امیدواروں کو پکڑ لیاگیا ‘ ان کے خلاف پولیس کارروائی بھی کرائی جا رہی ہے ۔