سسر بہو سمیت 9افراد حادثات و واقعات کی نذر، خاتون نے خودکشی کرلی

سسر بہو سمیت 9افراد حادثات و واقعات کی نذر، خاتون نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، میلسی، گڑھا موڑ، میانچوں، محسن وال، چوک سرور شہید، بارہ میل حاصل پور، رحیم یار خان (نمائندگان) ٹریفک کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
حادثات اور مختلف واقعات میں سسر بہو سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی اس سلسلہ میں میسلی ، گڑھا موڑ سے نمائندہ پاکستان ، سپیشل رپورٹر کیمطابق نو احی گاؤں چک نمبر40ڈبلیو بی ،5وٹی کا رہائشی 65سالہ عا شق حسین راجپوت اپنی بہو 30سالہ زاہدہ بی بی کے ہمراہ اپنے عزیز کے جنا زہ کیلئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ٹبہ سلطان پور جارہاتھا کہ گڑھاموڑ کے قریب اچانک سڑک پر اونٹوں کا ریوڑ آگیا جس سے بچنے کیلئے اس نے جیسے ہی بریک لگائی ، تو پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل گیا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جا ں بحق ہو گئے پو لیس چو کی گڑھاموڑ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی بعدازاں اطلاعات کے مطابق مرحومین کے لواحقین نے ٹرالر ڈرائیور کا معاف کردیا میانچنوں، محسن وال سے نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق محسن وال با بانور شاہ دربار کے قریب 40سالہ شخص محمد رمضان ولد محمد جان قوم بلوچ سکنہ لودھراں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ فائبر آپٹیکل وائر کے لیے کھدائی کر رہا تھا کہ این ایچ اے کے متعلقہ آفیسر نے کھدائی کرنے سے روکنے کے بعد اپنے ساتھ لے جانے کو کہا جس کی وجہ سے محمد رمضان بھاگ کر نیشنل ھائی وے روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر جان بحق ہو گیا این ایچ اے آفیسر گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاریسکیو 1122نے محمد رمضان کی لاش کو سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا چوک سرور شہید سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روز دن 12:30 دن دائرہ دین پناہ کا رہائشی نوجوان 19 سالہ غلام اکبر اپنے موٹر سائیکل نمبری1449/MZGپرچوک سرورشہید سے لیہ روڈ پر دینی مدرسہ میں جارہا تھا۔ مدرسہ کے سامنے وہ مدرسہ کی جانب مڑنے لگا توپیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نمبری8108پشاور زیڈ نے ٹکر ماردی ۔ جس کے نتیجہ میں غلام اکبر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پٹرولنگ پولیس نے موقع پر آکر نعش کو سڑک سے اٹھا کر ورثاء کے حوالے کیا بارہ میل سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ شام نواحی مو ضع سندھیا نوالے رہا ئشی محکمہ تعلیم کے اہلکار محمد ریاض کی آٹھ سالہ معصوم بیٹی دریا ئے راوی کنا رے کھیل رہی تھی کہ اچانک پا ؤں پھسل جانے سے دریا میں گر گئی جس کی نعش دیر گئے ریسکیو1122کے غو طہ خوروں نے نکال لی جب کہ نواحی بستی قبرستان محسن شاہ کا جواں سالہ رہا ئشی کھیتوں میں دوارن کام کرتے سانپ کے کا ٹنے سے چل بسا۔ حاصل پور سے نامہ نگار خصوصی کیمطابق بہاولپور روڈ دانش سکول کے قریب دو موٹرسائیکل سوار شیخواہن سے حاصل پور آرہے تھے کہ دانش سکول کے قریب کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثہ رات کی تاریکی میں کھڑے ٹرالہ کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار ٹرالر کے نیچے گھس گئے۔ ورثہ نے اتفاقا حادثہ قرار دے کر ٹرالر ڈرائیور کو معاف کر دیا رحیم یار خان سے بیورورپورٹ کیمطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ رنگ پور کار ہائشی35سالہ اللہ دتہ اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی ویگن نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 35سالہ اللہ دتہ شدید زخمی ہوگیا جسے فور ی طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اللہ دتہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا جبکہ دوسر ا حادثہ خان پور روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم کی صورت میں پیش آیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ر یسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہےi اسی طرح خان پور روڈ پر دھریجہ پھاٹک کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث 2کار یں بے قابوہوکر ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں بھیS طبی امداد کیلئے ریسکیو کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان متاثرہ افراد کو بھی طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ دریں اثناء گزشتہ روز راجن پور کلاں کی رہائشی 30سالہ ار شاد بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے iiانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پرموجود ذرائع نے بتایا کہ30سالہ ار شاد بیi بی گھریلوناچاقی پر گھرمیں موجو د کالا پتھر بھاری مقدار میں کھالیا جو طبی امداد oکے باوجود جانبر نہ ہوپائی اورجسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔