ٹی بی قابل علاج ہے، عالمی دن پر ملک بھر میں شعور آگاہی سیمینار
ملتان، خانیوال، چوک مہر پور، پیر جہانیاں (وقائع نگار) ٹی بی کیخلاف عالمی دن گذشتہ روز منایا گیا اس سلسلہ میں دنیا بھر میں (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
تقریبات کا انعقاد کیا گیا ملتان سے وقائع نگار کیمطابق ٹی بی کے خلاف عالمی دن گزشتہ روز(جمعہ)24مارچ کو منای اگیا۔اس مرض کئے حوالے سے شعور و آگہی کیلئے ملتان سمیت دنیا بھر تقریبات اور سیمینارز بھی منعقد ہوئے جس میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے پریس کلب تک واک میں ایم ایس داکٹر ظفر اقبال علوی،پروفیسر ڈاکٹر محمد عاشق،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر خضر عباس ودیگر شریک ہوئے جبکہ نشتر ہسپتال کے کلاک ٹاور میڈیکل کالج سے پروفیسر حیات ظفر آڈیٹوریم تک واک ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر زبیر شاہین،پروفیسر محمد عباس،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق،ڈاکٹر عبدالحفیظ،ڈاکٹر ہمایوں مرتضیٰ سمیت دیگر شریک ہوئے ہیں واک کے اختتام پر سیمینار بھی منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر زبیر شاہین نے کہا ہے کہ ٹی بی سے بچاؤ کا سب سے موثر علاج یہ ہے کہ ٹی بی کے مریض مکمل علاج کروائیں۔ٹی بی مرض اب بالکل لاعلاج نہیں ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ٹی بی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔پاکستان میں ہرسال تقریباً4لاکھ افراد ٹی بی کے مرض کا شکار ہوتے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔خانیوال سے بیورونیوز ، نمائندہ پاکستان کیمطابق ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کسرا نے کہا ہے کہ ٹی بی سے بچاؤ اور اس بیماری میں مبتلا ء مریضو ں کے علاج معالجہ کیلئے ہمیں مل جل کرجد و جہد کرنا ہو گی ۔ عالمی ٹی بی ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگو ں کو اس بیماری بارے شعور و آگاہی فراہم کی جا سکے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سر کاری سطح پر ٹی بی کے مریضو ں کا مفت علاج سمیت تشخیص بھی کی جاتی ہے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ٹی بی کے مریضو ں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس مرض کا علاج ممکن ہے انہو ں نے یہ بات عالمی ٹی بی ڈے کے موقع پر ڈی ایچ ڈی سی ہال خانیوال میں منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئی کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر و ڈسٹر کٹ کو آرڈنیٹر ٹی بی ڈاٹ پروگرام ڈاکٹر آصف جاوید ، نمائندہ پاکستان لائنز یو تھ کو نسل ڈاکٹر محمد قاسم ، جنرل سیکر ٹری ٹی بی ایسوسی ایشن حبیب اللہ خان نیازی ، محمد آصف نیازی ، ڈپٹی ڈی ای او میڈ م خورشیدہ سعید ، ڈاکٹر زاہد عمران،اے ای او عابد سیال سمیت محکمہ صحت کے ملازمین وفیلڈ سٹا ف نے کثیر تعدا د میں شر کت کی ۔سیمینار سے ڈاکٹر محمد آصف جاوید ،نمائندہ PLYCڈاکٹر محمد قاسم ، جنرل سیکرٹری ٹی بی ایسو سی ایشن حبیب اللہ خان نیازی سمیت دیگر مقر ر ین نے بھی خطاب کیا چوک مہر پور، پیر جہانیاں سے نامہ نگار کیمطابق ٹی بی قابل علاج مرض ،تشخیص اور مکمل علاج مفت اب یہ سہولت پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی دستیاب ہے ،علاج نہ کرانے سے متا ثر مریض گھر کے تمام افراد میں ٹی بی پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔ٹی بی واک سے شرکاء کا خطاب۔ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ میں ٹی بی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر شاہد حسین مگسی چیف ایگزیکٹو آفیسر ،ڈاکٹر عبدالرشید تھہیم ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر،ایم ایس ڈاکٹر ایم صمد خواجہ،چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر جلیل الرحمٰن،ڈاکٹر اعجاز گرمانی،ڈاکٹر اعجاز شاہ،ڈاکٹر عبدالحمید غوری،ڈاکٹر مقبول عالم،سرجن ڈاکٹر غلام اکبر خان سمیت بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان اور عوام نے شرکت کی واک ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کئے ٹی بی وارڈ سے شروع ہوئی اور مین روڈ علی پور تک جاری رہی اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے تشخیص سمیت مکمل اور مفت علاج کی سہولت ہر سر کاری ہسپتال سمیت ہر پرائیویٹ ہسپتال میں میسر ہے ،علاج نہ کرانے سے ٹی بی زدہ شخص مزید پندرہ افراد میں اس مرض کو پھیلانے کا موجب ہوتا ہے۔